کشمیر کے سرحدی علاقے ہوں یا ، لداخ کے دشوار گزار پہاڑی ،ہماری فوج نے ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط بنایا
جموں کشمیر اور لداخ کی سرحدوں کی مکمل حفاظت سے ملکی سالمیت فوج نے نے یقینی بنائی / راجنا تھ سنگھ
سرینگر // پاکستان میں بھارت کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسی لئے درپردہ جنگ کاسہارا لے رہا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سال1971کی جنگ ایک تاریخی فتح ،یہ جنگ ہمارے پڑوسی ممالک کیلئے ایک سبق تھا ۔ سال1971 کی جنگ میں بھارت کی تاریخی فتح اور بھارت بنگلہ دیش دوستی کے 52سال پورے ہونے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ 1971کی جنگ ایک تاریخی فتح ہے یہ جنگ ہمارے پڑوسی ممالک کیلئے ایک سبق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دفاعی صلاحیت کی طرف خصوصی توجہ دے رہا ہے البتہ کسی بھی ملک کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم نہیں ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی اور تیز تر ترقی کیلئے بھارت کو ایک مضبوط ملک بننا ہوگا۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر ہو یا لداخ ہماری فوج نے سرحدوں کو مضبوط بناکر ملکی سالمیت کو یقینی بنایاہے ۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش میں جمہوریت کے قیام کیلئے اہم رول ادا کیا اور آج ہمیں اِس بات کی خوشی ہے کہ گزشتہ 52سال کے دوران بنگلہ دیش ترقی کے راستے پر آگے بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ بھارتی مسلح افواج کسی بھی طرح کی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے اور بھارت اِس سمت میں بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 1971کی جنگ 3 افواج کے درمیاناشتراک اور یگانگت کی ایک عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ نے ہمیں منصوبہ تیار کرنے، تربیت اور مل کر لڑنے کی اہمیت کا درس دیا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جنگ ہمارے پڑوسی ممالک کیلئے ایک سبق بھی ہے ۔ــ’’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وجے دیوس پر، قوم ہندوستان کی مسلح افواج کی مثالی ہمت، بہادری اور قربانی کو سلام کرتی ہے۔ 1971 کی جنگ انسانیت کی انسانیت پر، بد اخلاقی پر فضیلت اور ناانصافی پر انصاف کی فتح تھی۔ ہندوستان کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کے سرحدی علاقے ہوں یا ، لداخ کے دشوار گزار پہاڑی دُرے یا پھر ریگستان کے ریگستان ہماری فوج نے ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط بناکر ملک کی طاقت بڑھائی ہے ۔ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمو ں کشمیر سمیت پورے ملک میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں محو ہے تاہم فوج او ر دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان تمام کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ بھارتی مسلح افواج کے ہر سپاہی کیبہادری، دلیری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت نے 1971 کی جنگمیں فتح حاصل کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک اْن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ میں ہمارے جن فوجیوں نے قربانیاں پیش کی ہے دیس انہیں ہمیشہ یادکرتا رہے گا اور ان کی قربانیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی سیاست کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے وہ اپنی زمین میں پر ہندوستان کے خلاف سازشیں رچنے والی جماعتوں کا قلع قمع کریںاور شدت پسند وں کے خلاف موثر کاروائی کرے