122

رہبر معظم کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایران// ایران کے دار الحکومت تہران میں ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے “رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق ” کے موضوع پر منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے 56 ممالک کے لوگوں نے شرکت۔

ایران کے دار الحکومت تہران میں ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے “رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق ” کے موضوع پر منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے 56 ممالک کے لوگوں نے شرکت کی اور ایران کے مختلف موثر شخصیات جن میں شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی اور ایرانی کی پارلیمنٹ میں ایرانی صدر کے نمائندے ڈاکٹر محمد حسین، وغیرہ شامل ہیں۔

اس کانفرنس میں ایران کی اہم شخصیات نے امریکی انسانی حقوق پر روشنی ڈالی اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والےامریکہ کی حقیقت بیان کی کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔

ایران کی ثقافتی اور بین الاقوامی مسائل کی ماہر محترمہ سیدہ صدیقہ حجازی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:امریکہ اور مغربی ممالک خواتین کے حقوق کے نام پر اسلامی ممالک میں نفوذ کر رہے ہیں، جب کہ خود امریکہ میں خواتین کو زد و کوب کیا جاتا ہے، ہر چار خواتین میں سے ایک خاتون کھریلو تشدد کا شکار ہے، ہر چار خاتون میں سے ایک خاتون جنسی استحصال کا شکار ہے۔

ایرانی کی پارلیمنٹ میں ایرانی صدر کے نمائندے ڈاکٹر محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: انبیاء علیہم السلام اور آئمہ علیہم السلام نے ہمیں حقوق کا درس دیا ہے، ہمیں امریکہ سے انسانی حقوق کا درس لینے کی ضرورت نہیں ہے، پوری تاریخ بھری پڑی ہے جو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ امریکہ نے کہاں کہاں اور کب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، خود شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صادر کیا تھا۔

انہوں نے کہا: امریکہ کی آبادی دنیا کی صرف 8 فیصد آبادی ہے جب کہ دنیا کے 46 فیصد اسلحے اس ملک میں ہیں، ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل کے مانند اسلحے موجود ہوتے ہیں، خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ اکیسویں صدی کی شروعات سے اب تک دنیا کے 85 ممالک میں انسانی حقوق کے بہانے داخل ہو چکا ہے، لیکن ہر جگہ اسے شرمسار ہونا پڑا اور ذلت کے ساتھ نکلنا پڑا ہے۔

ایرانی کی پارلیمنٹ میں ایرانی صدر کے نمائندے نے کہا: امریکہ میں 1200 سے زیادہ افراد پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، پچھلے ایک سال میں صرف 10 دن ایسے گزرے ہیں جس دن وہاں کی پولیس نے کسی کو نہیں مارا۔

شہید سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:تعجب کی بات ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے والا، آج انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے، امریکہ نے اس شخص کو شہید کیا جو سب سے بڑا انسانی حقوق کا پاسدار تھا، جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی تسلط کو ختم کیا اور لوگوں حقیقی آزادی دلائی۔

خواتین اور خاندانی امور میں ایرانی صدر کی معاون ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے کہا:امریکہ دنیا ہے ان دس ممالک میں ہے جس میں خواتین امنیت محسوس نہیں کرتی ہیں، اس ملک میں ہر روز حقوق زن کی پامالی ہو رہی ہے، حتی کی فوج میں بھی خواتین سالم نہیں ہے، ان کے ساتھ جنسی زیادتیوں ہوتی رہتی ہیں، 25 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں