0

رہبر معظم انقلاب کا عراقی حکومت، قوم اور موکب داروں سے زائرین اربعین کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

ایران // رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر موکب داروں اور عراق کی عظیم قوم کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم کو رہبر معظم کے پیغام کے عربی متن پر مشتمل لوح تشکر پیش کی۔

رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور ایران کی عظیم قوم کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں: آپ، موکب داروں کا کہ جنہوں نے اربعین کے ایام میں انتہائی وقار، رحمت اور مہربانی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح عراق کی عظیم قوم اور عراقی حکومت کے عہدیداروں کا کہ جنہوں نے سیکورٹی فراہم کی خاص طور پر عراق کے بزرگ علماء اور مراجع عظام کا جنہوں نے زیارت کے ساتھ لوگوں اور دونوں قوموں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم کی۔

یہ اقدام واقعی طور شکر گزاری کا مستحق ہے۔ معزز برادارن عراقی، اربعین مارچ کے راستوں میں آپ کا حسن سلوک اور زائرین کے ساتھ آپ کا فیاضانہ برتاو آج کی دنیا میں بے مثال ہے، جس طرح اربعین کی مشی خود تاریخ میں بے مثال ہے اور لاکھوں لوگوں کی سلامتی اور امن و امان کا تحفظ وہ بھی موجودہ بے امن دنیا میں ایک بہت بڑا کام اور منفرد کارنامہ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔

آپ نے اپنے طرز عمل اور رفتار سے اسلامی وقار اور عربی عظمت کا ثبوت دیا ہے اور یہ سب سید شہدا علیہ السلام کی محبت ہے۔ حسین بن علی سے محبت ایک غیر معمولی چیز ہے۔

ہم نے کہیں بھی، کسی بھی دور میں ایسی فراخدلی کا مشاہدہ نہیں کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اور ہمارے دلوں میں یہ محبت دن بہ دن اضافہ فرمائے۔

آج، محبت کی اس جاذبیت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو چکا ہے کہ اس میں غزہ کا پرجوش میدان اور بہت سے غیر مسلم معاشرے بھی شامل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں