0

راہول گاندھی نے لالچوک میں کھانا کھایا جو وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت کی کامیابیوں کا نتیجہ

گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں کشمیر کی تقدیر اور تصویر دونوں بدل گئے / جی کیشن ریڈی
راہول گاندھی دفعہ 370اور نیشنل کانفرنس کی قرارداد پر کانگریس کا موقف واضح کریں

سرینگر // کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دورہ جموں و کشمیر پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے گاندھی کی سرینگر کے لال چوک میں کھانا کھانے کی قابلیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی گزشتہ ایک دہائی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو قرار دیا۔ انہوں نے راہول گاندھی سے دفعہ 370 اور نیشنل کانفرنس کی قرارداد پر کانگریس کا موقف واضح کرنے کو بھی کہا۔سی این آئی کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے دورے کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کیشن ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کو دفعہ 370پر اپنا موقف واضح کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ’’سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نیشنل کانفرنس کی قرارداد کے بارے میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہئے۔ انہیں دفعہ 370 پر کانگریس کے موقف کے بارے میں بھی بات کرنی چاہئے۔ کیا وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق دوبارہ چھیننا چاہتے ہیں؟ یہ نریندر مودی حکومت کے 10 سال کے کام کی وجہ سے ہے کہ وہ (راہول گاندھی) کل رات لال چوک جا کر کھانا کھا سکے‘‘ جموں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہا ’’ راہول گاندھی کی سرینگر کے لالچوک میں کھانا کھانے کی قابلیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی گزشتہ ایک دہائی میں حاصل کردہ کامیابیوں ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ دس سالوں سے کی گئی محنت کا نتیجہ ہے کہ کشمیر پُر امن ہے اور کوئی بھی رات کے اوقات میں اب لالچوک میں کھانا کھا سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ راہول گاندھی نے کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ملکارجن کھرگے کے ساتھ جموں و کشمیر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔جموں و کشمیر میں پولنگ تین مرحلوں میں 18، 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو ہوگی، ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں