Download (18) 21

رام دنیاکے ہرایک انسان کارام ہے مندر میں ہی رام نہیں رہتا /ڈاکٹرفاروق عبداللہ

انڈیا اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں سیٹ شیئرنگ کامعاملہ حل ہوگا

سرینگر // انڈیا اتحاد میںکسی کے طرح کے اختلاف کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ این سی کے صد رنے وشوہندو پریشد کی جانب سے رام مندرکے افتتاح کے موقعے پر دعوت نامے ارسال کرنے کی کارروائی کو بے معنی قرا ردیتے ہوئے کہاکہ کہ رام ہر ایک کا ہے وہ صرف بھارت کارام نہیں بلکہ دنیاکارام ہیں اور ہرجگہ رام موجود ہے ۔یوکرین ،روس، ،ایران ،پاکستان کے مابین جنگ کوبد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیااب سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کولے رہی ہے ۔این سی کے صدر اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے رام مندر کے افتتاح کے موقعے پر دعوت نامے ارسال کرنے کی کارروائی کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رام مندر ہی میں نہیںبستا بلکہ وہ ہر یک انسان کے دل ودماغ میںبستاہے ۔رام مند رمندرمیں نہیں دوسرے مندروں میں ہے رام کے دیدار کے لئے دعوت نامے ارسال کرنا صحیح نہیں ہے جوکیا جاناہوگا وہ جائے گا کسی کورکاوٹ نہیں ہونگی چاہئے ۔انہوںنے انڈیا اتحاد میں کسی بھی اختلاف کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیٹ شیئرنگ کے معا ملے پر بات چیت چل رہی ہے اور مسائل کو حل کیاجائیگا قبل از وقت کچھ کہنا صحیح نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ سیٹ شیرئنگ کامعاملہ حل ہوگا اور اس سلسلے میںقبل ازوقت سوالات اٹھانا ٹھیک نہیں ہے ۔دنیامیں مسائل کوبات چیت کے زریعے حل کرانے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے روس یوکرین ایران پاکستان کے مابین جموں کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ اب دنیا مسائل کوسنجیدگی کے ساتھ لے رہی یاایرانی سرحد کے قریب بلوچستان کے کئی لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں جوپاکستان کے لئے خطرہ بن جاتے ہے دونوں ملکوں کے مابین اس سلسلے میں بات چیت ہوگی اور یہ مسئلہ حل ہوگا تاہم سابق وزیراعلی نے کہاکہ دنیامیں مسائل کو حل کیاجاناچاہئے جس سے امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں