Images (4) 25

دنیاکی کوئی طاقت دفعہ 370-35Aکو بحال نہیں کرسکتا /وزیراعظم

پارلیمنٹ میں پیش آ ئے واقعے کوہلکے میں نہیں لیاجاسکتا معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش میں لگے ہیں

سرینگر 17// دنیا کی کوئی طاقت دفعہ 370کو دوبارہ بحال نہ کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے کوہلکے میں نہیں لیاجا سکتا۔ حزب اختلاف کے احتجاج پرکوئی جھگڑا نہیں معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کی جارہی ہے اورجوکوئی بھی اس سازش میں ملوث ہوگا اسے کیفرکردارتک پہنچایاجائیگا ۔لوگ سبہا کے سپیکر اس معاملے کی تحقیقات کے لئے پوری طرح سے سر گرم عمل ہے ۔ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور آنے والے 25 برسوں کے دوران ہم دنیاکی پانچویں بڑی معیشت اُبھرکرسامنے آئینگے ۔بڑے میڈیاگروپ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے پہلی بار لوگ سبہا میں نوجوانوں کے ایوان کے وسط میں کودنے پیلاگیس چھوڑنے کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ اس مسئلے کو حلقے میں نہیں لیاجاسکتا یہ ملکی کی سالمیت اوروقار کے خلا ف حملہ ہے ہم ا سکی تہہ تک جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تمام ایجنسیاں تحقیقات میں مصروف ہیں جو کوئی بھی ملوث ہوگا اسے کیفر کردارتک پہنچانے میں کسی بھی قسم کادقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔وزیراعظم نے حزب اختلاف کے احتجاج پرکہاکہ ہمیں ا سے کوئی جھگڑا نہیں تاہم حزب اختلاف کوچاہئے کہ اس معاملے پرسیاست کرنے کے بجائے سرکار کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ان عناصرکوبے نقاب کیاجائے جوملک کی خود مختاری سالمیت کو زک پہنچانے کے منصوبوںپرکام کررہے ہیں ۔انہوںنے کہالوگ سبہاکی سپیکراومبرلامعاملے کی تحقیقا ت کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے۔جموںو کشمیرکی ذکرکرتے ہوے وزیراعظم نے کہادنیامیںکوئی طاقت اب 370کودوبارہ بحال نہیں کر سکتی ملک میںایک ودھان ایک پردھان اور ایک نشان کا جووعدہ ہم نے کیاتھا اسے پوراکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جموںو کشمیربھی اب ترقی کی منزلوں پرگامزن ہے ۔سپریم کورٹ آف انڈیانے مرکزی حکومت کے فیصلے پرمہرثبت کردی اورکہا 370عارضی تھا اب اسکی کوئی ضرور ت نہیں او رمرکزی حکومت کافیصلہ حقائق پر مبنی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک کودرپیش چلینجوں سے نمٹنے کے لئے ہم نے متعد اقدامات اٹھائے ہیں او ربھارت آنے والے برسوں کے دوران نہ صرترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا بلکہ 2047میں بھارت دنیامیں تیسری معیشت اُبھر کرسامنے آئیگا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت اب دنیامیں ایک طاقت ورملک کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے آج دنیابھارت کی بات کوغور سے سن بھی رہاہے اور اپنانے کی بھی کوششیں کر رہاہے آج بھارت دنیاکی تجارت کاحب بن رہاہے اور بھارت جدید ٹیکنالوجی کی طرف گامزن ہواہے اورہم زندگی کے ہرشعبے میں خود کفالت اپنانے کی راہ پرگامزن ہوئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم جارحیت میں یقین نہیں رکھتے ہیں سب ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کے عادی ہیں تاہم دہشت گردی کے لئے بھارت نے زیروٹالرنس کا جوموقف اختیا رکیاہے او ردہشت گردی کی عیانت کرنے والے ممالک کوالگ تھلگ کرنے کی اپنی پالسی پرچٹان کی طرح ڈھٹے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں