حیدرآباد// سر زمین حیدرآباد کے عالم دین اور مفکر، مروج نظریۂ ولایت فقیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید تقی آغا، صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ یہ مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول، فراخی رزق، ایک دوسرے کی خیر خواہی اور جنت میں داخل ہونے کے لیے اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔
مولانا تقی رضا عابدی نے کہا کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائیل کا حملہ، اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا ایک اور ثبوت ، شام میں ایران کے سینئر کمانڈر محمد رضا زاہدی اور جنرل محمد ہادی حاج رحیمی اور انکے ساتھیوں کی شھادت ایک عظیم سانحہ ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اسرائیل ایران سے کتنے دشمنی رکھتا ہے اور ایران کی طرف سے حماس کو ملنے والی سپورٹ سے اسرائیل گھبرایا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں شام میں اس نے ایرانی کمانڈرز کو شہید کر دیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیںاور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اسرائیل کے شر سے اس دنیا کو محفوظ فرماے۔
(حوزہ نیوز )