ملک آرٹیکل 370 کی بحالی کے مطالبے سے کبھی اتفاق نہیں کرے گا
پونے//وزیر اعظم نریندر امودی نے منگل کو کہا کہ کانگریس کشمیر میں دفعہ370 کو بحال کرنے کی کوشش کر کے”پاکستان کی زبان“ بول رہی ہے۔انہوںنے 20 نومبر کو مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”کوئی بھی دفعہ370 کو واپس نہیں لا سکتا، ہم نے اسے زمین میں گہرائی میں دفن کر دیا ہے۔“انہوں نے کہا کہ ملک آرٹیکل 370 کی بحالی کے مطالبے سے کبھی اتفاق نہیں کرے گا۔“کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک بار پھر دفعہ370 کو نافذ کرنے کے لیے ایک قرارداد پاس کی ہے،جو لوگ ملک کو آئین کی کتابیں دکھا رہے ہیں اور مہاراشٹر میں خالی کتابیں بانٹ رہے ہیں، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں، انہوں نے (کانگریس) ملک پر حکومت کی ہے6۔7 دہائیوں تک لیکن بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو پورے ہندوستان میں کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟ انہوں نے کہا”عوام کے آشیرواد سے، آپ کے سیوک مودی نے آرٹیکل 370 کو زمین میں گہرائی میں دفن کر دیا ہے۔ آرٹیکل 370 نے کشمیر کو ہندوستان سے الگ کیا اور کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دیا۔آرٹیکل 370 ہندوستان کے آئین کو کشمیر میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔ بی جے پی نے آرٹیکل370 کو منسوخ کیا اور ترنگا لہرایا۔
ہم نے کشمیر میں امن بحال کیا اور علیحدگی پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔کانگریس کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ”شاہی پریوار“ کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان پر حکومت کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری حکومت نے غریبوں کیلئے 4 کروڑ پکے گھر بنائے لیکن میں نے اپنے لیے ایک بھی نہیں لیا اور کہا کہ ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ہے اور یہی صرف ہماری حکومت میں آنے کے بعد ہی ممکن ہوا ۔ اسمبلی انتخابات سے قبل مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے چمور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”شاہی پریوار“کی ہمیشہ سے یہ ذہنیت رہی ہے کہ وہ ملک پر حکومت کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے غریبوں کیلئے چار کروڑ پکے گھر بنائے ہیں، لیکن انھوں نے ”اپنے لیے ایک گھر بھی نہیں بنایا ہے“ ۔انہوں نے کہا ” آپ کا ایک بی جے پی کو دوبارہ حکومت بنانے میں مدد دے گا”۔ آپ کا ووٹ دہلی میں مودی کو مضبوط کرے گا اور یہ بدعنوان کانگریس کو ایم پی میں اقتدار سے سو میل دور رکھے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، اس نے کانگریس کے ذریعہ بنائے گئے 10 کروڑ فرضی فائدہ اٹھانے والوں کے ریکارڈ سے ہٹا دیا جو سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے رہنما ان دنوں ان کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے، کیونکہ ان کی حکومت کے اقدام نے انہیں سخت نقصان پہنچایا۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں آج کل جہاں بھی جاتا ہوں، ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کی بات ہو رہی ہے۔ پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ”کانگریس کے شہزادے نے خود اعلان کیا ہے جب وہ بیرون ملک تھے۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ ہمیں کانگریس کی اس سازش کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں متحد رہنا ہے“۔