Images (53) 27

دعوت اسلام میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ کی خدمات اساسی اہمیت کی حامل

نوروز عالم کے موقعہ پر ایران و دنیائے بشریت کو ہدیہ تہنیت۔ آغا حسن

بڈگام//ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ کے یوم وفات کی مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے تسلیت کہتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت اور تبلیغ میں رسول اکرم ﷺ کے شانہ بشانہ حضرت خدیجہ ؑ کا کردار اور خدمات تاریخ اسلام میں ایک درخشان باب اور اساسی اہمیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آغا صاحب نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کے ساتھ ام المو منین حضرت خدیجہؑ کا نکاح اسلام کی خدمت و نصرت کیلئے الٰہی نظام کی ایک اہم کڑی تھی۔ ام المو منین ؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپؑ رسول اکرم ﷺ کے اعلان نبوت کی تصدیق کرنے والی اولین فرد ہےحضرت خدیجہ نے زندگی کے آخری دنوں تک اپنے شوہر اور اسلام کی حمایت اور مدد کے لیے وہ سب کچھ کیا جو ان کے بس میں تھا۔نوروز عالم پر مناسبت پر آغا صاحب نےعالم انسانیت کی امن و سلامتی ، خوشحالی اور ترقی و شادابی کی دعا کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہااہل فارس سے لسانی ، تہذیبی اور ثقافتی ہم آہنگی رکھنے والی وسطی ایشیاءکی متعدد قومیں بلا لحاظ مذہب و مسلک اس تہوار کو تزک و احتشام سے مناتی ہیں۔ ایران اورایرانی مملکت کے زیر نگین ملکوں میں طلوع اسلام سے صدیوں پہلے بھی نوروز عالم کومنانے کی روایت جاری تھی اور جب ایرانی قوم نعمتِ اسلام سے سرفراز ہوئی تو انہوں نے اس تہوار کواسی جوش و جذبے سے منانے کی روایت آگے بڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں