0

دشمن کے خلاف آخری دم تک حزب اللہ کا ساتھ دیں گے، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

ایران// ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو نے بیروت پر وحشیانہ حملہ کرکے اپنی حقیقت دنیا کے سامنے واضح کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ مقاومت اس طرح کی جنایتوں کی اجازت نہیں دے گی اور فلسطینی اور لبنانی بے گناہ لوگوں کے قتل کا بدلہ لے کر رہے گی۔ صہیونی حکومت کو درندگی اور بربریت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے اسلامی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی ہونے کو نہ دیکھیں تو کم از کم عربی غیرت کے تحت مظلوم عوام کا دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے عوام جان لیں کہ ہم دشمن کے خلاف محاذ میں آخری دم تک ان کے ساتھ ہیں اور ہر میدان میں ساتھ رہیں گے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں