0

دشمن پر کاری وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وعدہ صادق 2 ایک انتباہ تھا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت کو اصفہان کے لئے ایک افتخار قرار دیا ہے۔ ان کی شہادت سے اصفہان کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید جنرل حجازی اور شہید جنرل زاہدی کے بعد شہید جنرل نیلفروشان نے اپنی جان قربان کردی۔ شہید نیلفروشان نے نیک سیرت والدین کی گود میں تربیت پائی۔ انہوں نے بلوغت کے ساتھ ہی میدان جہاد میں حصہ لیا اور شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ شہید نیلفروشان مومن اور پرہیزگار ہونے کے ساتھ دوراندیش اور وسیع ذہن کے مالک تھے۔ شہید زاہدی کے بعد ان کو ذمہ داری دی گئی کہ لبنان میں فعالیت کریں۔ انہوں نے خندہ پیشانی کے ساتھ یہ ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ یہ میری آخری ڈیوٹی ہے اور کئی مرتبہ خداحافظی کی۔ وہ کہتے تھے کہ اس مرتبہ شہید ہوجاوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ صادق 2 آپریشن میں ہماری طاقت کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ہم نے یہ آپریشن کرکے واضح کردیا کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنے ہم وطنوں پر حملے کا انتقام لے کر رہیں گے۔ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دشمن اپنے دفاعی سسٹم پر اعتماد نہ کریں کیونکہ ہم ان سے آسانی سے عبور کرسکتے ہیں۔ آج بھی دشمن کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ کسی قسم کی غلطی کرنے میں احتیاط سے کام لیں ورنہ ہم دردناک جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے جدید دفاعی نظام خرید کر صہیونی حکومت اپنی حفاظت کرنا چاہتی ہے۔ یہ میزائل کے خول تمہیں نہیں بچاسکیں گے۔ ہم دشمن پر کاری وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں