Images (5) 35

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے بڑا تحفہ ، ایل پی جی سلنڈکی قیمت میں100روپئے کی کمی کا کیا اعلان

خواتین کی طاقت، ہمت اور استقامت کو سلام ،مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں قابل تعریف / مودی

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو ایک بڑا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ایل پی جی سلنڈکی قیمت میں100روپئے کی کمی کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے اِس بات کی جانکاری دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سے پورے ملک میں کروڑوں کنبوں پر مالی بوجھ کافی کم ہوگا اور خاص طور پر ناری شکتی کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھانا پکانے کی گیس کی قیمت مزید کم کرکے سرکار کنبوں کی بہبود میں مدد کرنا چاہتی ہے اور ساتھ ہی زیادہ صحت مند ماحول کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ قدم خواتین کو بااختیار بنانے اور اُن کیلئے رہن سہن میں سہولت کو یقینی بنانے کے سرکار کے عہد کے عین مطابق ہے۔اس دوران پردھان منتری اجولا اسکیم کے استفادہ کرنے والوں کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 503 روپے ہو گئی ہے، جب کہ عام صارفین کے لیے سلنڈر کی قیمت 803 روپے ہے۔7 مارچ کو ہی پردھان منتری اجولا یوجنا پر بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس سبسڈی کو ایک سال کے لیے 31 مارچ 2025 تک بڑھا دیا تھا۔ اجولا سے مستفید ہونے والوں کو ہر سال 12 ری فل تک سلنڈر سبسڈی ملتی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے لیے اس پر کل خرچ 12,000 کروڑ روپے ہوگا۔ حکومت نے کہا کہ اجولا اسکیم کی سبسڈی براہ راست اہل استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد دی، ان کی طاقت، ہمت اور استقامت کو سلام کیا اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں