Img 20230316 Wa0000

حوزہ علمیہ قم کےسوسالہ خدمات پر ایک شاندار کانفرانس کا انعقاد

حوزہ علمیہ قم کےسوسالہ خدمات پر ایک شاندار کانفرانس کا انعقاد

دہلی//حوزہ علمیہ قم کے قیام کے سوسال ہونے پر ایران کلچرل ھاوس دھلی میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سرزمین ایران اور ہندوستان کے مائہ ناز علماء کرام نے حوزہ علمیہ قم کے ماضی اور حال کے شاندار تاریخی خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔اس کانفرنس میں حوزہ علمیہ قم سے آئے ہوئے مہمان علماء کرام اور دانشوروں کے ہمراہ ہندوستان کے جید علماءکرام نے بھی شرکت کی ۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد حوزہ علمیہ قم کے بانی حضرت آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری کی شخصیت اور حوزہ علمیہ قم کے قیام، خدمات اور اہمیت پر مبنی ایک ویڈیو کلیپ دکھائی گئی ۔
اس کے بعد جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حضرت آیت اللہ اعرافیمدظلہ العالی کاہندوستان کے علماء اور طلاب کے نام تفصیلی پیام حجت الاسلام والمسلمین آقای عالمی زادہ نے پیش کیا ۔ استقبالہ خطبہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران ،حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ہندوستان میں موجود نمایندہ خاص حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقای مھدی مھدوی پور مدظلہ العالی نے حوزہ علمیہ قم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندوستان کے حوزات علمیہ اور مدارس دینی کے حوالہ سے ایک سیر حاصل گفتگو فرمائی ۔
انکے بعد حوزہ علمیہ قم کے ادارہ تہذیب کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین آقای عالمی زادہ نے حوزہ کے خدمات اور کارکردگی پر ریپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے مختلف شعبہ جات سے علماء کرام کو آگاہ کیا۔ انکے بعد جامعہ المصطفی العالمیہ کے ہندوستان میں موجود نمایندہ حجت الاسلام والمسلمین آقای شاکری نے ہندوستان کے قدیم حوزات علمیہ کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام ان حوزات کو دوبارہ احیا کرنے کی کوشش کریں۔انکے بعد حجت الاسلام والمسلمن آقای ٖعسکری ، اور حجت الاسلام والمسلمین آقای محسن تقوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔کمپیوٹر نور کے نمایندہ نے نور سوفٹ ویر کے استعمال اور اس کے فواید کی جانب علماء اور طلاب کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستا ن کے علماء اور طلاب کے لئے یہ سوفٹ ویر ہدیہ دینا چاہیں گے تاکہ اس اسلامی معارف خزانہ سے ہر کوئی فیضیاب ہوسکے۔
ایران کلچرل ھاوس کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر علی ربانی نے بھی ایران سے تشریف لائے مہمان علماء کرام اور ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے تشریف لائے علماء کرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے علماء کے تبلیغی اور فرھنگی کردار پر روشنی ڈالی ۔اس کانفرنس کی نظامت جناب ڈاکٹر مہدی باقر خان کررہے تھے ۔
یہ کانفرنس دفتر نمایندگی ولی فقیہ ہندوستان ، دفتر نمایندگی جامعہ المصطفی العالمیہ ہندوستان ، ایران کلچرل ھاوس دہلی نو اور معاونت بین المللی حوزہ علمیہ قم کی شراکت میں منعقد ہواہے ۔
کانفرنس کے آخر میں دفتر نمایندگی ولی فقیہ کی جانب سے امام مہدی (عج) کے بارے میں لکھی گئی کئی کتابوں کی رسم اجرا عمل میں آئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں