0

حوزہ علمیہ غفرانمآبؒ میں یوم آزادی

لکھنو// حوزہ علمیہ حضرت آیۃ اللہ سید دلدارعلی غفرانمآبؒ، لکھنو میں 15/اگست 2024 کو ہندوستان کے استعماری طاقتوں سے آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آزادی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزہ کے نائب پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا نثار احمد زین پوری کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔

حوزہ کے طلبہ نے قومی ترانہ پڑھ کر آزادی ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے مجاہدین کو یاد کیا۔ اس موقع پر مولانا نثار احمد زین پوری ، مولانا سید اصطفی رضا، مولانا سید محمد مہدی ، مولانا سید محمد تقی ، مولانا منظرعباس، مولانا محمد ظہیر، مولوی حسن عبّاس بارہ بنکوی۔اس علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں