0

حماس کے مقابلے میں ہماری شکست ہوئی ہے، سابق صیہونی وزیرجنگ کا اعتراف

فلسطین کی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیرجنگ بنی گانتس نے فلسطینی استقامت سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حماس پر کامیابی حاصل کرنے کےلئے صیہونی حکومت کی مدد کریں۔
درایں اثنا صیہونی حکومت کے سابق جسٹس منسٹر حاییم رامون نے طوفان الاقصی کارروائیوں کو تقریبا ایک سال ہونے کے باوجود حماس کو ختم کرنے اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کا نتن یاہو کا مقصد پورا نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی استقامت سے اسٹریٹیجک شکست سے صرف ایک قدم پیچھے ہے۔
صیہونی وزير اعظم نتن یاہو نے اس سے قبل اتوار کو صیہونی حکام کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور صیہونی حکومت پر استقامت کے مقابلے میں تسلیم ہونے و جنگ بند کرنے کے لئے دباؤ میں شدت آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ استقامتی محاذ نے صیہونی حکومت کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ خانہ جنگی کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔

(سحرنیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں