170750788 107

حماس نے اسرائیل کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے: جان بولٹن

حماس نے اسرائیل کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے: جان بولٹن

وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ حماس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے کوئی بری مثال قائم کرے گا یا نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ یہ معاہدہ حتمی طور پر حماس کی طرف سےصیہونی حکومت پر حملے کے خطرے کو ختم کر دے گا۔

وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے مطابق، جنگ بندی کا معاہدہ صیہونی حکومت کےلیے خطرناک ہے کیونکہ حماس 50 صیہونی متاثرین کو رہا کرے گی اور اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ بقول ویلٹن، “معصوم متاثرین” کو قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ برابر کرنا اخلاقی طور پر خوفناک ہے۔

بولٹن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل اس وقفے کو جنگ اور بدلے کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے استعمال کرے گا لیکن اسکا اصل فائدہ حماس کو ہوگا۔

بولٹن نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنگین خطرہ یہ ہے کہ اسرائیل کا حماس کو تباہ کرنے کا کا عزم کمزور پڑ سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ کی حمایتی طاقت بھی کمزور پڑ گئی ہے کیونکہ ڈیموکریٹک پارٹی میں فلسطینی حامی بائیں بازو کی وجہ سے اسرائیل کے لیے بائیڈن کی حمایت میں دن بہ دن کمی آتی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں