وزیراعظم نے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کوان کے حقوق دلائے /روندر رینا
سرینگر // وزیر اعظم کو غریبوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہاکہ گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کواین سی کانگریس پی ڈی پی نے یرغمال بنادیاتھا اور وزیر اعظم نے اس طبقہ کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے او رانہیں ترقی کی راہوں پرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔ جموں میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیدنٹ روندر رینا نے کہاکہ 2014میں وزیراعظم نریندرمودی نے سب کاساتھ سب کاوشواش اور سب کاوکاس کاجو نعرہ دیا اسپر من وعن عمل بھی کی اور یہی وجہ ہے کہ جموںو کشمیرمیں گجر بکروال طبقہ کے لوگ ستر برسوں سے پی ڈی پی کانگریس او راین سی کی جانب سے استحصال کاشکار ہورہے تھے او راس طبقہ کے لوگوں کوسبز باغ دکھائے جارہے تھے اور ووٹ بینک کی حیثیت سے استعمال کیاجارہاتھا ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ اوران کے فرزند نے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کی جوکانفرنس منعقد کی اور ان کے ساتھ استحصال کااعتاف بھی کیاوہ اس بات کی عکاسی ہے کہ اب ان تمام پارٹیوں کو یہ نظرآ رہاہے کہ گجربکروالوں کو اب مزیدبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ہے۔ روندررینا نے خطاب کے دوران کہا حق اور انصاف کی لڑائی ہم مل کرلڑے گے اور 2024کے تمام الیکشن میں گجربکروال طبقہ کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کوکامیاب بنانے کے لئے اپنے ووٹ کااستعمال کرینگے ۔