3727611 48

جوبائیڈن انتخابات میں کامیابی کے لئے اسرائیل کی حمایت پر مجبور ہیں، سربراہ انصاراللہ

یمن// یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ یمن فلسطینیوں کے دفاع اور حمایت کے ارادے پر قائم ہے۔

انہوں نے صہیونی جنایتوں کے خلاف فلسطین کے دفاع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ صہیونیت کی حمایت پر مجبور ہے۔ امریکہ میں انتخابی ایام نزدیک ہیں۔ انتخابی امیدوار اسرائیل کی زیادہ سے زیادہ حمایت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صہیونی لابی کی مرضی کے مطابق ہر قدم اٹھانے کے تیار ہے۔ اسی لئے صدر جوبائیڈن نے خود کو عیسائی صہیونی اور وزیرخارجہ بلینکن نے ایک یہودی کی حیثیت سے اسرائیل کا حامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تقریبا 80 سالوں سے فلسطینوں کو مظالم کا شکار بنارکھا ہے۔ غزہ پر حملہ جنگی جرائم کا واضح نمونہ ہے اگرچہ امریکہ اور برطانیہ اس سے انکار کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری غزہ کے واقعات کا غیر جانبداری سے جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی اداروں نے بیان کی حد تک کردار ادا کرکے خود کو بری الذمہ قرار دیا ہے۔ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونا امت مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے۔ اس موقع پر عرب ممالک کو زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے تھا تاہم بعض ممالک فریبکاری سے کام لے رہے ہیں۔ یمن نے پہلے دن سے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں