ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی میں اضافے یا جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم ہر طرح کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں لیکن دشمن کی طرف سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔