مرکزی حکومت کوچاہئے کہ عوامی اتحاد پارٹی سیاسی قیدیوں نوجوانوں کی رہائی عمل میں لاکر انہیں راحت دلائے/ محبوبہ مفتی
سرینگر28//جمہوریت کو خیالات کی جنگ قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیاکہ عوامی اتحاد پارٹی ممنوعہ ڈیموریٹک فری ڈم پارٹی کے سربراہوں سیاسی قیدیوں نوجوانوں کورہاکیاجائے پارٹی نے این سی کے نائب صد رکی جان سے لگائے جانے والے الزامات کوسختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے زمینی سطح کودیکھ کر اپناامیدوا رگاندربل حلقے میں اتاراہے ہم کسی کے کہنے پراعتباد نہیں کرتے کئی اہم شخصیتوں کاپارٹی میں شامل ہونے کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کوبااختیار بنانے کی راہ پرگامزن ہے اگر پی ڈی پی کواقتدار ملا تو شہرخاص کی گنجان والی آبادی علاقوں کے لئے رہائشی مکان مختلف علاقوں میں تعمیرکرنے ا و رانہیں را حت دلانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق پی ڈی پی شیخ گوہرعلی ا ورمعروف صحافی تجمل اسلام کے پی ڈی پی میں شامل ہونے کانی کونیک شگون قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہامفتی سید کاخواب تھاکہ شہر خاص کے لوگوں کوگوناں گوں مشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے اور ان کامنشا تھاکہ ان لوگوں کو گنجان والے علاقوں سے نکال کردوسرے علاقوں میں بسایاجائے جس طرح سرکار شادی ہال کمپنٹی سینٹرتعمیرکیاکرتے ہیں اسی طرح ان کے لئے مکان تعمیرکرکے انہیںفراہم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کے بانی کاآخری دورہ بھی شہر خاص تھاجسکے بعد وہ اس دنیاسے چلے گئے تو اگرپی ڈی پی برسراقتدار آ گئی تو انہیں شہرخاص کے لوگوں کوراحت دلانے میں خوشی ہوگی ۔پارٹی میںشامل ہوئے گوہرعلی کوزڈی بل حلقے سے امیدوا رنامزد کرتے ہوئے کہاکہ اگرانہیں کامیابی ملی تو اس علاقے کے لوگوں کوراحت دلانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ دینگے ۔معروف صحافی تجمل اسلام کے پی ڈی میں شامل ہونے بانڈی پورہ اسمبلی حلقے سے اس پارٹی کاامیدوا رنامز دکرنے کی با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوںنے پارٹی میں شامل ہونے میںکافی دیرلگائی ہم تعلیم یافتہ انسان دوست اور لوگوں کی فلاح وبہبود چاہنے والوں کومیدان میںاتارتے ہیں۔ زرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی صد رنے کہاکہ جمہوری خیالات کی جنگ ہوتی ہے ۔ جس پارٹی کے خیالات لوگوں کوپسندآتے ہے لوگ ا سکاساتھ دیتے ہیں ۔مرکزی سرکار کوچاہء یکہ وہ اپنی عوامی اتحاد پارٹی کے سربرہ ممبرپارلیمنٹ انجینئر رشید ممنوعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربرہ سمیت دوسرے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کی رہائی عمل میں لائے جوسالہاسال سے قیدیوں میں بندپڑے ہے ا اوران کے والدین گریب کے باعث ان سے ملنے نہیں جاتے ۔سابق وزیراعلٰی نے جموںو کشمیرانتظامیہ کی جا نب سے سرکاری ملازمین کونوکریوں سے برطرف کرنے کی کارروائی کوانصاف کے مترادف قرا ردیتے ہوئے کہاکہ اقتدار ملامیں ان کے لئے عدالتوں کادروازہ بند کرناکوئی اچھی علامت نہیں ہے ۔ادھرپی ڈی پی نے 17 اور میدواروں کولسٹ جاری کردیاجس کے مطابق محمدخرشیدعالم عید گاہ ،شیخ گوہرعلی زڈی بل،محمداقبال ترمبو چھان پورہ بشیراحمدمیر گاندربل ،آگاسید منتظر مہدی بڈگام ،ایڈ کیٹ جاویدچودھری سرنکوٹ ،ایڈ کیٹ معروف خان مینڈھر فاروق انقلابی گلاب گڑھ ،سید مجیدشاہ کالاکوٹ سندر بنی ،ایڈوکیٹ حق نواز نوشاہراہ ،ماسٹرتصدق حسین راجوری ،ایڈوکیٹ گفتار چودھری بدھل ،کمر حسین چودھری تھانہ منڈی، سید تجمل اسلام بانڈی پورہ، ایڈ کیٹ عبدالحق خان لولاب ،بشارت بخاری واگورہ کیری او رجاویداقبال گنائی پٹن سے پارٹی کے امیدوا رہونگے ۔