0

جموں کشمیر میں خوف اور دھمکی سے پاک ماحول بنانے کی کوشش کی ، اس موقع کو نہیں گنوایا

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی ،میں تمام ماؤں، بہنوں، بچوں، بوڑھے شہریوں کے تعاون کا شکریہ
ایس ایس پی سے لیکر ڈی جی پی عہدے کے افسر تک جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کا موقعہ ملا / آر آر سوین

سرینگر // جموں کشمیر میں خوف اور دھمکی سے پاک ماحول بنانے کی کوشش کی اور اس موقع کو نہیں گنوایا کی بات کرتے ہوئے عہدے سے سبکدوش ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ میں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے اور خوف دور کرنے کی کوشش کی۔ میں تمام ماؤں، بہنوں، بچوں، بوڑھے شہریوں اور ان کے تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں۔ سی این آئی کے مطابق پنی سروس کے آخری وقت دن جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے پرتاپ پارک لالچوک میں واقع بالیدان ستمب کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ اپنی 30 سال کی خدمت کے دوران، ان کی کوشش جموں و کشمیر کے لوگوں کو خوف و ہراس سے پاک ماحول میں رہنے کو یقینی بنانا ہے اور انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں گنوایا۔انہوں نے کہا ’’ ایک پولیس افسر کے لیے بالیدان ستمب عبادت گاہ سے کم نہیں ہے۔ سینکڑوں ایسے ہیرو ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنی سروس کے آخری دن تمام ہیروز کو بھرپور خراج تحسین پیش کروں۔ ‘‘ اس سوال کے جواب میں کہ انہوں نے ایس ایس پی سے لے کر ڈی جی پی رینک کے افسر تک جموں و کشمیر کی خدمت کی ہے، ان سالوں میں ان کے لیے کیا چیلنجز تھے، سبکدوش ہونے والے جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ انہیں ان تمام سالوں میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا ’’ یہ موقع سب کو نہیں آتا۔ اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ اور حکومت کا اور پھر اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔‘‘ڈی جی پی نے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے خلوص، جان، جسم اور دماغ کے ساتھ جموں و کشمیر میں دیرپا امن، وقار کے ساتھ امن لانے میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا ’’میں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے اور خوف دور کرنے کی کوشش کی۔ میں تمام ماؤں، بہنوں، بچوں، بوڑھے شہریوں اور ان کے تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں۔ میرا عقیدہ ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر ایک کو امن سے لطف اندوز ہونا چاہیے، خوف اور دھمکی سے پاک زندگی گزارنی چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے یہ سب یقینی بنانے کا موقع نہیں گنوایا۔ ‘‘ خیال رہے کہ ڈی جی پی سوین اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور نلین پربھات ان کی جگہ پر اپنے نئے پولیس سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں