0

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کو حتمی شکل دی گئی

تمام 90 سیٹوں پر اتحاد ہوگا ، ہمیں امید ہے کہ لوگ ساتھ دیں گے اور ہم کامیاب ہونگے / ڈاکٹر فاروق

سرینگر // جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان پری پول الائنس کو حتمی شکل دی گئی ہے کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ تمام 90 سیٹوں پر اتحاد ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق لوک میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ پری پول الائنس کو حمتی شکل دی گئی ہے اور تمام سیٹوں پر اسمبلی انتخابات کے دوران اتحاد ہوگا ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے باضابطہ طور پر قبل از انتخاب اتحاد قائم کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد ٹریک پر ہے اور شام تک کاغذات پر دستخط کر دیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام 90 نشستوں پر اتحاد قائم کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ اعلان راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے اور کانگریس کے سینئر لیڈروں نے آج عبداللہ سے ان کی گپکاررہائش گاہ پر ملاقات کے ٹھیک ایک گھنٹہ بعد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں