0

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ

دونوں صوبوں کے ساتھ اضلاع میں 23.27 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے ۔چیف الیکٹورل آفیسر

سرینگر//چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے لے نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 23.27 لاکھ سے زیادہ ووٹرز بشمول 5.66 لاکھ نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جو کہ 18 ستمبر 2024 کوجموں و کشمیر کے 7 اضلاع میں، 24 اسمبلی حلقوںمیں منعقد ہونے والے ہیں۔سی ای او نے کہا کہ دستیاب انتخابی فہرستوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کل 23,27,543 لاکھ ووٹرز ہیں، جو جموں و کشمیر اسمبلی کے پہلے مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 11,76,441 مرد ووٹرز اور 11,51,042 خواتین ووٹرز کے ساتھ 60 تھرڈ جینڈر الیکٹرس ہیں۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی طرف سے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں جو کردار ادا کیا جائے گا اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 5.66 لاکھ نوجوان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔یہ 5.66 لاکھ نوجوان ووٹروں کی عمریں 18-29 سال کے درمیان ہیں اور ان میں 1,23,922 پہلی بار 18-19 سال کی عمر کے ووٹرز شامل ہیں، جن میں سے 65542 مرد اور 58380 خواتین ووٹرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں