0

جموں کشمیر میں اب دہشت گردی کا کاروبار اب زیادہ دیر نہیں چلے گا، پاکستان مایوسی کا شکار

بھارت اب کمزور نہیں ہے ، سر حد پار سے کوئی حرکت ہوئی تو اس کا بھر پور انداز میں جواب دیں گے
میری دعا ہے کہ کانگریس صدر 125 سال جیئے اور وزیر اعظم مودی 125 سال اقتدار میں رہے / راجناتھ سنگھ

سرینگر// جموں کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان مایوسی کا شکار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمہوریت جڑ پکڑے لیکن بھارت اتنا مضبوط ہے کہ اگر پاکستان سے کوئی بھارت پر حملہ کرتا ہے تو ہم سرحد پار سے جواب دے سکتے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کانگریس صدر 125 سال جیئے اور وزیر اعظم مودی 125 سال اقتدار میں رہے ۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے درمیان جاری لفظی جنگ کے درمیان ملکارجن کھرگے کے اس تبصرہ پر کہ وہ اس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے نہیں ہٹایا جاتاوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ کانگریس صدر125 سال جیتے ہیں اور وزیر اعظم مودی 125 سال اقتدار میں رہتے ہیں۔5 اکتوبر کو ووٹنگ کے واحد مرحلے سے پہلے ہریانہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ’’کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کی صحت کل ایک ریلی سے خطاب کے دوران خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک کہ وزیر اعظم مودی کو نہیں ہٹایا جاتا۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ملکارجن کھرگے 125 سال تک زندہ رہیں اور وزیر اعظم مودی 125سال تک وزیر اعظم رہیں‘‘۔ جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے جب بھی دہشت گردی کی تحقیقات کی ہیں، ہم نے پاکستان کا ہاتھ پایا ہے۔ ہماری حکومتوں نے پاکستان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ وہ دہشت گرد کیمپوں کو بند کر دے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا دفعی 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان مایوسی کا شکار ہے اور کوشش کر رہا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ یہاں جمہوریت جڑ پکڑے لیکن بھارت اتنا مضبوط ہے کہ اگر پاکستان سے کوئی بھارت پر حملہ کرتا ہے تو ہم سرحد پار سے جواب دے سکتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا، “پاکستان اب الگ تھلگ ہو چکا ہے۔ حتیٰ کہ ترکی، جو پاکستان کی حمایت کرتا تھا، نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا ذکر نہیں کیا۔ جب سے مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت آئی ہے، جموں و کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے۔دہشت گردی کا کاروبار اب زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں