حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے ، صبر رکھیں اور صیح وقت کا انتظار کریں / راجناتھ سنگھ
ہماری تاریخ دیکھیں۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا
سرینگر // جموں کشمیر سے افسپا واپس لینے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد وزارت داخلہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ نے کہا کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس سلسلے میں جو بھی کارروائی کرنی ہے وہ وزارت داخلہ کرے گی۔سی این آئی کے مطابق نیٹ ورک 18 گروپ ایڈیٹر انچیف راہول جوشی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستان میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی دہشت گرد کو منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا ’’اگر وہ (دہشت گرد) پاکستان بھاگتا ہے تو ہم اس کا پیچھا کریں گے اور اسے پاکستانی سرزمین پر گرا دیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سچ بولا… ہندوستان میں صلاحیت ہے اور پاکستان نے بھی اسے سمجھنا شروع کر دیا ہے‘‘ ۔ سنگھ نے انٹرویو میں کہا’’ہندوستان اپنے پڑوسی کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ہماری تاریخ دیکھیں۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا۔ یہ ہندوستان کا کردار ہے‘‘۔تاہماگر کوئی ہماری سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دے کر بھارت کو ڈرانے کی کوشش کرتا ہے، تو اسے بخشا نہیں جائے گا‘‘ ۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’یقین رکھیں کہ پاکستان زیر انتظام کشمیر کے لوگ خود مطالبہ کریں گے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ رہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب سے وہ ہندوستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں وہاں چند مظاہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور ترقی کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر کسی نے ہندوستان کو ڈرانے کی کوشش کی تو اسے بخشا نہیں جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان بھاگتا ہے تو ہم اس کا پیچھا کریں گے اور اسے پاکستانی سرزمین پر گرا دیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری تاریخ دیکھیں۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا۔ یہ ہندوستان کا کردار ہے۔پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے