0

جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے کانگریس سے بات چیت کر رہی ہے

حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کیلئے جلد ہی لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کریں گے/ عمر عبد اللہ

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جلد سے جلد حکومت بنانے کیلئے کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔سی این آئی کے مطابق سرینگر میں مقننہ پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ان کی حمایت کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ راج بھون جائیں گے تاکہ حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کیلئے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چار آزاد امیدواروں نے این سی کی حمایت کی ہے۔این سی کی حمایت کرنے والے چار آزادوں کے ساتھ، اس کی تعداد 46 ہو گئی ہے، جب کہ کانگریس کے چھ ارکان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں