Download (3) 43

جموں وکشمیر کا عوام امن ترقی خوشحالی اور بہتر مستقبل کا ضامن

جموں وکشمیر کا عوام امن ترقی خوشحالی اور بہتر مستقبل کا ضامن
ملک دشمنی نا قا بل قبول چار برسوں سے بدلاؤ آیاہے اور زمین پرد کھائی بھی دے رہاہے/ منوج سنہا

سرینگر/ / علیحدگی سوچ رکھنے والوں کے لئے کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے ایل جی نے کہاکہ پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرکی کایاپلٹ گئی ہے ۔جہلم کے کنارے اب رات دس بجے جوان گٹار بجاتے ہوئے اور ائسکریم کھاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کئی برس پہلے ایک سال میں 150دن ہڑتال سے تجارت درس و تدریس ٹرانسپورٹ ٹھپ ہو کررہ جاتا تھااور شام پانچ بجے سے پہلے پہلے لوگوں کواپنے گھروں کوواپس لوٹناپڑتا تھا ۔ٹارگٹ کلنگ سے کئی بے گناہوں کی جانیں توچلی گئی تاہم ا سے نمٹنے کے لئے اب اقدامات اٹھاے گئے ہیں کوئی بچ نہیں پائے گا قانون اپناکام کریگا ۔ ایک نجی چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران جموںوکشمیرکے ایل جی نے کہا کہ جموںو کشمیر میں حالات اب بہتر ہے ڈر خو ف ختم ہوگیاعام انسان اپنے آپ کومحفوط تصور رکررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی برس پہلے جموںو کشمیر میں ایک سال میں ایک سو پچاس دن ہڑتالوں پھتر بازی احتجاجوں مظاہروں کی نظر ہوا کرتے تھے اب صورتحال یہ ہے کہ نہ کہی ہڑتال اور نہ ہی احتجاج ہورہے ہے سنگ باری اب قصہ پار ینہ بن کررہ گیا ہے ۔جموںو کشمیرکے نوجوان اب درس وتدریس کھیل کود اور اپنے مستقبل کو تاب ناک روشن بنانے کی طرف گامزن ہوا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علیحدگی پسند روح جان کو ختم کردیاہ اور ایسے لوگ یاتوجیلوں میں ہے یاایسے سوچ رکھنے والوں کے خالاف کسی بھی طرح کی نرمی نہیں بھرتی جائے گی ۔ایل جی نے کہاکہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی ہم اپنے لوگوں سے بات کرتے ہیں بات کر ے گے ہم نے جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوںپر لے جانا ہے ہم نے ملک کو دنیاکی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے کی خاطراپنی خدمات کوانجام دیناہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم بی بی ایس کی سیٹیں پاکستان میں فراہم کی جاتی تھی او رپیسے حریت کانفرنس کے لوگ جموںو کشمیرمیں وصول کیا کرتے تھے اب اس طرح کی کارروائیاں ہم نے ختم کردی ہے ۔انٹرویو کے دوران ایل جی نے کہاکہ موجودہ وقت میں رات دس بجے نوجوانوں کواب دریائی جہلم کے کنارے گٹار بجاتے ہوئے ائیس کریم کھاتے ہوئے گنگناتے ہوئے دیکھے گے ایک وہ بھی دور تھا جب پانچ بجے کے بعد لوگوں کو اپنے گھروں کولوٹنے پرمجبور ہونا پڑتا تھا یہ بھی دور ہے کہ اسکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں درس وتدریس معمول کے مطابق ہورہاہے میدانوں ،اسٹیڈئموں میں نوجوان ہر طرح کے کھیل میں مشغول ہیں عسکریت کی کمر ٹوٹ چکی ہے پولیس وفورسز کی جانب سے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جارہاہے ہر ایک کام اچھی طرح سے ہورہاہے او رحالات دن بدن بہترہورہے ہے ۔سال 2022میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سیاح وارد کشمیر ہوئیں رواں برس کے دوران اب تک ایک کروڑ 75لاکھ ملکی غیرملکی سیاح واردکشمیر ہوئیں اورا س سال کے آخر تک یہ تعداد دو کروڑ پچیس لاکھ تک پہنچنے کے امکانات روشن ہے ۔ایل جی نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ امن ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں ٹارگٹ کلنگ ہوئی کئی بے گناہ مارے گئے اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مین پاور اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایاجارہاہے ایسے معاملات کی باریک بینی سے تحقیقات ہوگی جڑتک پہنچاجائیگا جو بھی ملوث ہوگا انہیںکیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑدی جائے گی۔ انہوں نے کہا اداروں میں شفافیت لائی گئی بے ضابطگیوں بدعنوانیوں رشوتخوری میں ملوث ملازمین کے خلاف تحقیقات آخری مرحلے میںکسی کوبخشا نہیں جائیگا جوملازمین ملک دشمنی میں ملوث تھے ان میں سے 55کے قریب ملازمین کوبرطرف کیاگیاکسی کومعاف نہیں کیاجائیگا ۔2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں بحثیت امیدوار الیکشن لڑنے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میںوزیراعظم نریندر مودی کے حکم پر تعمیل کرتا ہوں آئیندہ بھی کرتارہوں جہاں کئی بھی انہیںمیری ضرورت ہوگی میں اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں