0

جموں وکشمیر دہشت گردی کے گڑھ سے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل۔ امت شاہ

سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر نریندر مودی حکومت کے تحت امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ خطہ دہشت گردی کے گڑھ سے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو گیا ہے۔انتخابی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف جانے سے قبل ‘ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران، وہ بی جے پی کے ’سنکلپ پترا‘ (منشور) کا آغاز کریں گے اور ’کریاکارتا سمیلن‘ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ تعلیمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ یہ خطہ دہشت گردی کے گڑھ سے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو گیا ہے،‘شاہ جمعہ سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اپنا منشور جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں