ریکٹرپیمانے پرشدت 5.7جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
سرینگر// مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ اور جموں وکشمیر میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب سہ پہر زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹرپیمانے پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طورپر جانی ومالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔محکمہ موسمیات اور ڈجاسٹر منیجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور زلزلے کامرکز کرگل لداخ کی پہاڑیاں تھی ۔ مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب سہ پہر 3:48منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈکی گئی ۔جموںو کشمیر او ر لداخ میں زلزلے کے دوران کسی بھی جانی یامالی نقصان کے بارے میں فوری طور پرکوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دجاسٹر منیجمنٹ اور محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرکز ی زیر انتظام علاقوں جموںو کشمیر او رلداخ میں 3:48منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور زلزلے کامرکز کرگل کی پہاڑیاں تھی او رزلزلے کی گہرائی دس میٹر سے زیادہ کی بتائی جاتی ہے۔ فی الحال کسی بھی جانی یامالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔