B0893909 26dd 4e0c A581 Ad2e51914dda 75

جموں میں ڈینگی بیماری کا قہر جاری ، ایک اور مریض زندگی کی جنگ ہار گی

جموں میں ڈینگی بیماری کا قہر جاری ، ایک اور مریض زندگی کی جنگ ہار گیا

ہلاکتوں کی تعداد 7تک پہنچ گئی ، مزید 89افراد کے ٹیسٹ بیماری کیلئے مثبت پائیں گے

سرینگر// جموں میں ڈینگی بیماری کو قہر جاری ہے جس کے چلتے ایک اور مریض کی موت ہوئی اور 89افراد کے ٹیسٹ بیماری کیلئے مثبت پائیں گے ۔ جموں میں ڈینگی بیماری کا پھیلائو بدستور جاری ہے اور مثبت معاملات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق جموں میں ڈینگی بیماری میں مبتلا ایک اور مریض کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 7تک ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کیلئے مزید 89 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں اور اس سال اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 5212 ہو گئی ہے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔حکام کے مطابق یکم نومبر کو کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 56 سالہ خاتون کو ڈینگی بخار کے ساتھ گورئمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال جموں میں داخل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد خاتون نے 2 نومبر کی صبح تقریباً 12:10 بجے اسپتال میں آخری سانس لی۔’’ عہدیدار نے مزید بتایا کہ ڈینگی کیلئے آج 488 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 89 مثبت آئے۔ 89 مثبت کیسوں میں سے 38 کیس جموں ضلع سے رپورٹ ہوئے جبکہ 25 کیس ادھم پور، 11 کٹھوعہ، 9 سانبہ، 5 ریاسی اور 1 ضلع ڈوڈہ سے رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت مریضوں میں 74 بالغ اور 15 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ 3339 معاملے جموں ضلع سے ہیں، اس کے بعد ضلع ادھم پور میں 736، کٹھوعہ میں 446 اور سانبہ 339 معاملے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ راجوری میں 89، ریاسی میں 59، رام بن میں 55، ڈوڈہ میں 49، پونچھ میں 29، کشتواڑ میں 7، کشمیر میں 23 اور ملک کے دیگر حصوں سے 37 معاملے سامنے آئے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ اب تک ڈینگی کے کل 1647 مریض ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں جن میں سے 1499 کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا اور 90 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں