148

جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں عمامہ گزاری کی تقریب کا انعقاد

جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں عمامہ گزاری کی تقریب کا انعقاد

ممبئی// جامعۃ الامام امیر المومنین(ع) نجفی ہاوس میں سالانہ جشن امام رضا (ع) اور طلاب کی عمامہ گزاری کا انعقاد کیا گیا جس میں صف ثامن کے طلاب کرام کو ردائے مسئولیت عطا کی گئی اور فارغ التحصیل (صف العاشر) کے طلاب کی عمامہ پوشی عمل میں آئی، نیز امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کو سند اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

ہندوستان کے مرکزی شہر ممبئی کے قلب میں واقع جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاوس میں حسب سابق بتاریخ ۱۲ جون ۲۰۲۲، سالانہ جشنِ ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام منعقد ہوا جس کے بعد صف ثامن کے طلاب کرام کو ردائے مسئولیت عطا کی گئی اور فارغ التحصیل (صف العاشر) طلاب کی عمامہ پوشی عمل میں آئی، نیز امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب و سند اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد طلاب کی دست جمعی تلاوت اور تواشیح نے سماں باندھ دیا۔

اس پروگرام کی تصاویر: جامعہ امام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں عمامہ گزاری کی تقریب کا انعقاد

ناظم جشن مولانا سید علی عباس عابدی (امید اعظمی) کی سجی ہوئی نظامت نے محفل کو با رونق بنادیا، اس کے طلاب نے بارگاہ امام میں اپنے منظوم کلام پیش کئے، اور آخر میں مدیر جامعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید احمد علی عابدی کی نظارت میں، اساتید جامعہ حجت الاسلام والمسلمین آقای سید حسین مہدی حسینی نے طلاب کرام کی عمامہ گزاری کی اور حجت الاسلام و المسلمين آقای سید علی مہدی تقوی نے ردائے مسئولیت سے مزین کیا۔

پروگرام میں جامعہ کے تمام اساتذہ نے شرکت کی؛ حجۃ السلام و المسلمین سید ذکی حسن، حجۃ الاسلام و المسلمین سید کلب حسن، حجۃ الاسلام و المسلمین سید ذوالفقار مہدی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد قیصر، حجۃ الاسلام و المسلمین جوہر عباس خان، ڈاکٹر شعور اعظمی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین آقای سید احمد علی عابدی کی مختصر اور جامع تقریر نے ختامہ مسک کا کام انجام دیتے ہوئے جشن کی شیرینی دوبالا کردی، اور انہیں کے دعائیہ کلمات پر جشن اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں