سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حالیہ برسوں میں بھرتی عمل کی غلط پالسیوں اور بڑے پیمانے کے گھپلوں سے اداروں پر نوجوانوں کا اعتماد مزید متزلزل ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ یوم اطفال کے موقع پر ہمارے دل جموں و کشمیر کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کو سہا ہے’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو پارٹی کے ‘ایکس’ ہینڈل پر یوم اطفال کی مناسبت سے کئے گئے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ یوم اطفال کے موقع پر ہمارے دل جموں و کشمیر کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کو سہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان کے خواب اکثر تنازعوں اور کھوئے ہوئے مواقع سے ماتثر ہوئے ہیں’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بھرتی عمل کی غلط پالیسیوں اور بڑے پیمانے پر گھپلوں نے اداروں پر ان کے اعتماد کو مزید متزلزل کر دیا ہے جس سے ان کا مستقبل لٹکا ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہندوستان کی نوجوان ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست ہونے کے بطور ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم ان نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنائیں اور ان کی پرورش کریں، انہیں مایوسی، منشیات اور مایوسی سے دور رکھیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ ہمارا عزم ان کے اعتماد کو دوبارہ بحال کرنا ہے تاکہ وہ جمہوری فریم ورک میں ایک امید اور مقصد کو پا سکیں’۔
یو این آئی