Download 27

بھارت ایک مضبوط ملک ،کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت موجود

بھارت کو للکارنے والوں کو مشرقی لداخ اور سرجیکل اسٹرئیکس کے ساتھ طاقت کا اندازہ دیکھا گیا / راجناتھ سنگھ

سرینگر //مسلح افواج میں روایات کی اختراعات کو متوازن ہونا چاہیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک مضبوط ملک بن رہا ہے جو اب کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی فوج او ر پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کی کارورائیوں سے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کو للکارنے کا وقت گیا ہے ۔ حیدر آباد میں ڈنڈیگل میں ایئر فورس اکیڈمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئے کمیشنڈ افسران پر زور دیا کہ وہ نئے آئیڈیاز، اختراعی سوچ اور آئیڈیل ازم کے تئیں کھلے پن کو کبھی نہ کھویں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اختراع کو اپناتے ہوئے مسلح افواج کی روایات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان دونوں کے درمیان توازن ہونا ضروری ہے۔انہوں نے افسروں کو مسلح افواج میں روایت کو مناسب اہمیت دینے کی تلقین کی، اسے وقت کا امتحان قرار دیا، لیکن اس بات کی نشاندہی کی کہ اگر روایت کو سوچے سمجھے بغیر طویل عرصے تک چلایا جائے تو نظام میں جڑتا یاکی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے بھارت کی بات کو بین الاقوامی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا، اب لیا جاتا انہوںنے مزید کہا کہ وستان اب ایک مضبوط ہندوستان بن رہا ہے۔ اگر کسی نے ہمارے ملک کی طرف آنکھ اٹھانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے شمالی لداخ میں چینی جارحیت کے خلاف اپنی کارروائی کے دوران ثابت کردیا اور 2019میں پلوامہ حملے کے جواب میں سٹرائک سے جواب دیا ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کوئی نہ کوئی مذموم حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ ہم دشمن کو نہ صرف اس طرف بلکہ دوسری طرف سے بھی مار سکتے ہیں۔راجناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اب بین القوامی سطح پر بھی مضبوطی کے ساتھ اُبھر رہا ہے ، پہلے بھارت کی بات کو بین الاقوامی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا، اب لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں