33364264 53e8 4fac B88c 2fabad6ba14b 60

بھارتیہ جنتا پارٹی وعدہ کر کے انہیں پورا کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی وعدہ کر کے انہیں پورا کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہے
کانگریس کو370منسوخ ہونے رام مندر بننے او رتین طلاق کے خلا ف قانون نہ بننے کاگمان تھا/نریندر مودی

سرینگر/ / ملک کو ترقی کی منزلوں پر گامزن کرنے بین لاقوامی سطح پر بھارت کو مضبوط مستحکم اور طاقتور ملک کی حیثیت سے سامنے لانے اور آدھی واسیوں کمزور طبقوں کوان کاحق دلانے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرعظم نے کہاکہ کانگریس کو گمان نہیں تھاکہ جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ منسوخ کیاجائیگا رام مندرکی تعمیرہوگی تین طلاق کے خلاف ف قانون بنے گا ۔انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا ہم نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیاہیں ہم جووعدہ کرتے ہیں انہیں پورا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔الیکشن مہم جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے راجھستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دس برسوں کے دوران ہم نے ملک کوترقی کی منزلوں پر لے جانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیااور بین الاقوامی سطح پربھارت کو مضبوط مستحکم ملک کی حیٰثیت سے ماناجاتاہے او ربھارت اب ڈکٹیشن لینے والاملک نہیں بلکہ ڈکٹیشن دینے والاملک بن گیاہے ۔وزیراعظم نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کانگریس نے رشوت خوری بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کے لئے ماحول قائم کیااور ہم نے شفافیت کویقینی بنانے عام انسان کوانصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کانگریس کو گمان نہیں تھاکہ تین سو 370-35Aکا خاتمہ ہو گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کوجب موقع ملاہم نے جموں وکشمیرکوملک کے ساتھ مدغم کرنے میں ایک منٹ ضائع نہیں کیا۔وزیراعظم نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہم سے رام مند رتعمیرکرنے کی تاریخ مانگاکرتی تھی اور اب ملک کے عوام کو رام مندر بن کردکھایاہے جس میں بہت جلد لوگ اپنی مذہبی رسومات اداکرینگے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس کویہ بھی گمان تھاکہ تین طلاق کے خلاف کسی بھی صورت میں قانون نہیں بنے گا ہم نے کرکے دکھایاجس پراب عمل بھی ہورہی ہے ۔انہوںنے کہا کانگریس نے کرتار پور کاری ڈور کاقیام عمل میں لانے کی بھی مخالفت کی تھی تو ہم نے کاری ڈور کاقیام عمل میںلاکر سکھ طبقہ کے ساتھ و ابستہ لوگوں کے جذبات احساسات کی قدر کی۔ انہوں نے کہا ہم نے گھاٹ گھاٹ کاپانی پیاہیں ہم نے عام انسان کے ساتھ زندگی گزاری ہیں ہم نے زمینی صورتحال کے بارے میں جانکاری ہیں ہم جووعدے لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں انہیں نبہانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں