ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان تین روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
روانگی سے پہلے مہر آباد ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی پالیسی کے مطابق ہمسایہ ممالک مخصوصا عراق کے ساتھ گذشتہ زمانے سے بہترین تعلقات تھے اور اقتصادی اور سیاسی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز عراق سے کیا ہے۔ ہم عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں اور جن معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ان کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ اربعین کے دوران عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے زائرین کی خدمت قابل قدر ہے۔ بغداد کے سفر کے دوران نجف اور کربلا کی زیارت بھی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات کے مطابق ملکی امور چلائے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ دورے کے دوران کرد علاقوں اربیل اور سلیمانیہ بھی جائیں گے۔ یہ سفر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
(مہر خبر)