Download (4) 73

بدعنوانیوں کی ملک میں اب کوئی جگہ نہیں ، جو بھی گھوٹالوں میںملوث تھے انہیں اب باہر کا راستہ دکھایا جائیگا

بدعنوانیوں کی ملک میں اب کوئی جگہ نہیں ، جو بھی گھوٹالوں میںملوث تھے انہیں اب باہر کا راستہ دکھایا جائیگا

’’چھتیس گڑھ میں حکومت سے باہر نکلنے کیلئے کانگریس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ‘‘/ وزیر اعظم مودی
ملک ہر لحاظ سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جلد ہی ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو نگے

سرینگر// چھتیس گڑھ میں حکومت سے باہر نکلنے کیلئے کانگریس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بدعنوانیوں کی ملک میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور جو بھی گھوٹالوں میںملوث تھے انہیں اب باہر کا راستہ دکھایا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جلد ہی ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو نگے ۔ چھتیس گڑھ انتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے کئی علاقوں میں چناو جلسہ سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی پر کانگریس پر حملہ کیا اور کہا کہ حکومت سے باہر نکلنے کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ بدعنوانی کو لے کر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں اس کی حکومت سے نکلنے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس اپنے ہی سینئر لیڈروں کو دھوکہ دے سکتی ہے، تو یہ یقینی ہے۔ یہ لوگوں کو دھوکہ دے گا اور ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا ’’میرے پاس کانگریس کے رہنماؤں سے کچھ سوالات ہیں جو ریاضی پڑھانے کا شوق رکھتے ہیںمیں پارٹی کے بارے میں کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔ مہادیو بیٹنگ ایپ گھوٹالہ 508 کروڑ روپے کا ہے اور جانچ ایجنسیوں نے اس معاملے میں بہت زیادہ نقدی برآمد کی ہے‘‘۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’چھتیس گڑھ میں حکومت سے باہر نکلنے کیلئے کانگریس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور کہا کہ بدعنوانیوں کی ملک میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور جو بھی گھوٹالوں میںملوث تھے انہیں اب باہر کا راستہ دکھایا جا ئے گا ۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ووٹ بینک اور خوشامد کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ کی کل 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 20 کیلئے 7 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ باقی 70 سیٹوں پر ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں