ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی 31ویں یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 6 دسمبر کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انتظامی اور انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں سمیت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایودھیا میں سیکٹر مجسٹریٹ اور پولیس افسران پہلے سے ہی ڈیوٹی پر ہیں۔
کچھ بنیاد پرست تنظیمیں 6 دسمبر کو یوم بہادری مناتی ہیں جبکہ مسلمان اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، کچھ بنیاد پرست تنظیموں نے 6 دسمبر کو ایک خصوصی پروگرام کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔