Download 25

ایودھیا میں بھگوان رام کی پران پر تیشٹھا کی رسومات مکمل ہونا روحانی نقطہ نظر سے ایک تاریخی دن

پوری دنیا کے لوگ اس دن کو دیکھنے کیلئے برسوں سے انتظار کر رہے تھے/ جی کیشن ریڈی

سرینگر // ایودھیا میں بھگوان رام کی پران پر تیشٹھا کی رسومات مکمل ہونا روحانی نقطہ نظر سے ملک کیلئے ایک تاریخی دن ہے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ اس دن کو دیکھنے کیلئے برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام مندر کے ساتھ، ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کو زندہ کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافت کو زندہ کرنے، ملک کو متحد کرنے اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا بھر میں پہچانے جانے کی ایک بہترین مثال ہے ۔ ایودھیا میں بھگوان رام کی پران پر تیشٹھا کی رسومات مکمل ہونے کے بعد،مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کو زندہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ روحانی نقطہ نظر سے ملک کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ پوری دنیا کے لوگ اس دن کو دیکھنے کیلئے برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ رام مندر کے ساتھ، ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کو زندہ کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافت کو زندہ کرنے، ملک کو متحد کرنے اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا بھر میں پہچانے جانے کی ایک بہترین مثال ہے۔ انوں نے کہا کہ ہمارے پاس خوشی کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں یہ رام راجیہ ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کے احاطے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب رام للا کی مورتی کی نقاب کشائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں