جاوید رضوی کو اعزاز سے نوازا گیا
ممبئی//ممبئی ایسو سی ایشن نے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچاس سالہ جشن کا انعقاد ملک کے مردو خواتین کرکٹر کو اعزا ز سے نواز نے کے لئے ایک شاندا ر جشن کا انعقاد کیا۔
اسٹیڈیم میں منعقدہ مذکورہ پروگرام میں مایہ نازکرکٹروں نے شرکت کی۔جس میں سنیل گاوسکر بھی موجود تھے۔جنھوںنے 1974 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وانکھیڈے اسٹیڈیم میںپہلا ٹسٹ میچ کھیلنے والی ہندوستانی کے ممبر بھی تھے۔
اس موقع ایم سی اے کے صدر انجکیا نائیک نے کہاکہ وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچاس سالہ تقریب ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے ۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اآنے والی نسلوں کو ممبئی کرکٹ کی تاریخ اور ممبئی کے لئے کھیلنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کے تعاون کے بارے میں بتانا ہے اور نوجوان نسل کو اس وراثت کو اآگے بڑھانے کے لئے اآگاہ کرنا ہے۔
رضوی اسپورٹ کلب کے صدر جاوید رضوی کو بھی ممبئی کرکٹ ایسی سی ایشن کی جانب سے اعزاز سے نواز ا گیا ۔اس موقع پر لوگوں کے جم غفیر نے ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ بتادیں کہ جاوید رضوی کھیلوں کے انعقاد اور اسپورٹس کے فروغ کے لئےہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور اس ان تمام چیزوں میں ایک معاون کی حیثیت کافی معروف ہیں۔