Whatsapp Image 2023 10 14 At 7.43.56 Pm 68

ایران کے وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے، مسئلہ فلسطین پر بات چیت کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے، مسئلہ فلسطین پر بات چیت کریں گے

ایران// ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان جمعہ کی شام دمشق پہنچ گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے صدر بشار اسد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اورمسئلہ فلسطین سمیت اہم علاقا‏ئی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شام پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے علاوہ لبنان کے اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایران کے وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں مشاورت کی غرض سے مزاحمتی محاذ کے رکن ملکوں کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے جمعرات کو اعلی عراقی حکام سے مشاورت کے لیے بغداد کا دورہ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں