Whatsapp Image 2023 10 18 At 7.18.44 Pm 90

ایران کی دنیا بھر سے اپیل: صیہونی ظلم و بربریت کے خلاف متحد ہوجائیں

ایران کی دنیا بھر سے اپیل: صیہونی ظلم و بربریت کے خلاف متحد ہوجائیں

ایران// اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الاہلی اسپتال میں معصوم بچوں، خواتین، ڈاکٹروں اور مریضوں کے قتل عام کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دنیا بھر کے لوگوں سے صیہونی ظلم و بربریت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں امیر عبداللہیان نے لکھا: صیہونی حکومت نے ہسپتال پر بمباری کر کے ایک ہزار سے زائد معصوم بچوں، خواتین اور مریضوں کو قتل کر دیا ہے، اس ہولناک اور بھیانک جرم کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ انسانیت اس ناجائز حکومت کے خلاف متحد ہو جائے جو داعش سے زیادہ خطرناک اور قتل کرنے والی مشین ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام صہیونی فوج نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر بمباری کی جس کے بعد اسپتال کی پوری عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور ہر طرف لاشوں کے ڈھیر اور جسم کے اعضاء بکھر گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جنہوں نے گزشتہ 11 روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے جان بچانے کے لیے اسپتال میں پناہ لی تھی۔

اسرائیل نے اس جرم کا ارتکاب امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ تل ابیب سے صرف ایک روز قبل کیا جنہوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی اندھی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں