170867231 38

ایران میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے نئی ریڈیو میڈیسن کی رونمائی

ایران// ایران کے محکمہ ایٹی توانائی کے سربراہ اور وزیر صحت کی موجودگی میں پروسیٹیٹ کینسر کی تشخیص کی نئی ریڈیو میڈیسن کی رونمائی کی گئي ۔

خوراک، دواؤں، طبی وسائل اور ریڈیو میڈیسن کی دوسری نمائش کے موقع پر پارس آئسوٹوپ کمپنی کی تیار کردہ نئی ریڈیو میڈیسن “پارس ٹیکٹو پاسما” (PARS-TECTO-PSMA کی رونمائی کی گئی ۔

اس ریڈیو میڈیسن کی تقریب رونمائی میں ایرن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی، وزیر صحت بہرام عین اللّہی ، صدر کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یہ ریڈیو میڈیسن کٹ پہلی بار ملک میں تیار کی گئی ہے اور اس سے پروسٹیٹ کینسرکا بہت ہی کم خرچ سے ابتدائی مراحل میں ہی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایران کی ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والی پارس آئسو ٹوپ کمپنی انواع و اقسام کی پچاس سے زآئد ریڈیو میڈیسنز تیار کرچکی ہے اور ملک کے ریڈیو میڈیسن کے 220 مراکز میں سالانہ دس لاکھ سے زائد مریضوں کو یہ ریڈیو میڈیسنز دی جاتی ہیں۔

ایران کی ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والی پارس آئسو ٹوپ کمپنی وزارت صحت کے تعاون سے ریڈیو میڈیسن کے آٹھ نئے پروجکٹوں پر بھی کام کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں