Whatsapp Image 2023 10 13 At 5.52.45 Pm 75

ایران میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے، فلسطین کی بھر پور حمایت کا اعلان اور ملک کی فضا میں اسرائيل مردہ باد کے نعروں کی گونج

ایران میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے، فلسطین کی بھر پور حمایت کا اعلان اور ملک کی فضا میں اسرائيل مردہ باد کے نعروں کی گونج

ایران// آج پورے ایران میں عوام نے جلوس نکال کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے سڑکوں پر جلوس نکال کے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں نعرے لگائے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا

دارالحکومت تہران میں صبح ساڑھے دس بجے جلوسوں کا آغاز ہوا جو تہران یونیورسٹی پہنچ کر ایک بہت بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگئے ۔

دارالحکومت تہران سمیت ایران بھر میں فلسطین کی حمایت میں نکالے جانے والے عظیم الشان جلوسوں میں عورت مرد پیرو جواں اور بچے ، سبھی نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اپنی دلی نفرت کا اعلان کیا۔

نماز جمعہ سے پہلے نکالے جانے والے ان جلوسوں میں چھوٹے بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ شریک تھے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے۔

سن رسیدہ افراد بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالے جانے والے ان جلوسوں میں کافی مشقت سے نوجوانوں کے شانہ بشانہ چلتے دیکھے گئے۔ اس طرح انھوں نے بھی مظلوم فلسطینی عوام سے اپنے قلبی لگاؤ اور غاصب صیہونیوں سے نفرت کا اظہار کیا۔

آج ایران بھر میں فلسطین کی حمایت میں نکالے جانے والے جلوسوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں اور یونیورسٹی طلبا وطالبات کی تھی جن کے لئے صیہونی اور مغربی حلقے یہ بے بنیاد پروپیگينڈہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب اور اس کی امنگوں سے دور ہوگئے ہیں ۔ ایرانی نوجوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت میں نکالے جانے والے ان جلوسوں میں اپنی بھرپور شرکت سے ایک بار پھر اپنے خلاف کئے جانے والے ان بے بنیاد دعوؤں کو غلط ثابت کردیا۔

جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں ایسے اعلانات اور بینر بھی موجود تھے جن ہر استقامتی فلسطینی محاذ کی قدردانی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حالیہ خطاب کے منتخب جملے لکھے ہوئے تھے۔

ان جلوسوں میں شریک بہت سے لوگوں نے فلسطین کے پرچم کے ساتھ سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر ان جلوسوں میں شرکت کی اور ان فلسطینی ماؤں کے غم میں برابر سے شریک ہونے کا اعلان کیا جن کے شیرخوار اور معصوم بچے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ بمباریوں میں شہید ہوئے ہیں۔

ان جلوسوں میں نوجوانوں کے گروہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف رزمیہ ترانے بھی پڑھتے ہوئے چل رہے تھے۔

ایران بھر میں نماز جمعہ کے مراکز پر پہنچ کر ختم ہونے والے ان جلوسوں میں بہت بڑی تعداد میں علمائے کرام، آیات عظام، ملک کے اعلی حکام، سیاستدانوں ، اراکین پارلیمان اور عسکری کمانڈروں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں