ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی شہادت اور زخمی ہونے پر لواحقین اور حکومت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
بدھ کے روز ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین کے حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستانی حکومت اور زائرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایرانی حکام اور ادارے علاج کی مطلوبہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس الٹنے پر 35 زائرین شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، یہ حادثہ ایرانی شہر یزد میں پیش آیا۔
زخمیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔
(مہر خبر)