0

ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں

ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں لے کر پاک ایئر فورس کا سی 130 طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کر وطن پہنچا ہے۔

ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، زخمیوں کو ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین شہید اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب بھی ہوئی تھی، تقریب میں نمائندہ رہبر معظم انقلاب اسلامی، یزد کے گورنر سمیت ایرانی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

شہداء کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں