پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک بس یزد میں دہشیر چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی۔
، یزد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس منگل کی رات دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ رات 21 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا اور بس میں سوار مسافروں کی تعداد 53 بتائی جاتی ہیں۔
یزد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر طباطبایئی نے اعلان کیا کہ اس واقعے میں اب تک 28 افراد زخمی اور 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
طباطبائی نے مزید کہا کہ “امدادی ٹیمیں باقی زخمیوں اور لاشوں کو بس کے اندر سے نکال رہی ہیں۔
یزد کے خاتم الانبیاء ابرکوه، شهید بهشتی تفت و شهید رهنمون ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
(مہر خبر)