Download (6) 56

اپنے قیام سے لیکر سمندری مسافروں کیلئے ہر طرح کے حالات میں ان کی حفاظت اور سلامتی پہلی ترجیح

اپنے قیام سے لیکر سمندری مسافروں کیلئے ہر طرح کے حالات میں ان کی حفاظت اور سلامتی پہلی ترجیح
ممنوعہ اشیاء اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم جاری رکھنے کی اشد ضرورت / راجناتھ سنگھ
ملک کے ساحلی دفاع اور سمندری صلاحیتوں کو تقویت دینے کیلئے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا جائے

سرینگر// اپنے قیام سے لیکر اب تک سمندری مسافروں کیلئے ہر طرح کے حالات میں ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی خدمت کی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ممنوعہ اشیاء اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے ساحلی دفاع اور سمندری صلاحیتوں کو تقویت دینے کیلئے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے ساحلی دفاع اور سمندری صلاحیتوں کو تقویت دینے کیلئے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کرتے رہیں۔نئی دہلی میں 40 ویں کوسٹ گارڈ کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تلاش اور بچائو اور آلودگی کے ردعمل کے میدان میں ہراول دستے میں رہ کر میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے انڈین کوسٹ گارڈز کی تعریف کی۔راج ناتھ سنگھ نے کہا’’آئی سی جی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک سمندری مسافروں کیلئے ہر طرح کے حالات میں ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے ممنوعہ اشیاء اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کے ذریعہ جاری ترقیاتی پروجیکٹوں، آپریشنل تیاریوں اور آئی سی جی کے مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا گیا۔ تین روزہ کانفرنس کا مقصد عصری سمندری چیلنجوں سے نمٹنا اور ملک کے ساحلی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ہے۔ اس میں وزارت دفاع اور آئی سی جی کے سینئر افسران شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کے ایجنڈے میں بہت سارے اہم موضوعات شامل ہیں جن میں سمندری حفاظت اور سلامتی کو بڑھانا جیسے تلاش اور بچائو آپریشنز، سمندری آلودگی کا ردعمل، ممنوعہ اشیاء� /منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم، سمندر میں ماہی گیروں/سمندروں کی حفاظت، ساحلی حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانا، باہمی تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔یہ کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جہاں تمام افسران مستقبل کیلئے روڈ میپ پیش کرتے ہیں اور مختلف پالیسی اور اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اس کا مقصد خدمت کیلئے مستقبل کا وڑن تیار کرنا اور چیلنجوں پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے طریقوں کا تعین کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں