’’تیسری مدت میں بدعنوانی پر حملہ تیز ہوگا۔پی ایم مودی
اب ملک بدعنوان سیاست دانوں اور کرپٹ افسران کو برداشت نہیں کرے گا
سرینگر//وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ عزم دوہرایاکہ اپنی تیسری مدت میں بھارت کو دنیاکی سب سے بڑی تیسری معیشت بنائوں گا ۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک کی ترقی حزب اختلاف کی جماعتوںکو ہضم نہیں ہوتی ہے اس لئے وہ مود کے خلاف محاذ کھولے بیٹھے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ بی جے پی تیسری بار سرکار بناتے ہی تمام کرپٹ افسران ، سیاست داروں کو جیل بھیجے گی اور ملک کو کرپشن سے نجات دلایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے 2کروڑ سے زائد خواتین کو چولہے سے آزادی دلائی اور ان کو مفت گیس کنکشن فراہم کئے ۔ ملک کے ہر گھر کو نل پہنچنانے وعدہ ہم نے پورا کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ملک کو عدم استحکام اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ 60 سال ملک پر حکومت کرنے والے 10 سال اقتدار سے باہر ہوتے ہی ملک کو آگ لگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رودر پور میں ‘وجے شنکھ ناد’ ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیسری مدت میں بدعنوانی پر سخت حملہ کیا جائے گا۔ میں آپ کو یہ ضمانت دینے آیا ہوں میں آپ کی تپسیا کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔ پچھلے 50-60 سالوں کے مقابلے پچھلے دس سالوں میں اتراکھنڈ میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ ترقی تب ہوتی ہے جب نیت ٹھیک ہو۔ ہمیں ترقی کے معاملے میں اتراکھنڈ کو سب سے آگے لے جانا ہے۔ مودی نے اپنی تیسری مدت میں بھارت کو تیسری بڑی اقتصادی طاقت بنانے کی ضمانت دی ہے۔ کرپٹ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، گالیاں دے رہے ہیں، کیا کرپٹ کو جیل نہیں جانا چاہیے؟ ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ کرپشن ہر غریب کا حق چھینتی ہے، ہر متوسط طبقے کا حق چھینتی ہے اور میں کسی کو کسی کا حق نہیں چھیننے دوں گا۔پی ایم نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب تکمیل کی گارنٹی ہے۔ مودی کی گارنٹی اتراکھنڈ کے ہر گھر میں سہولت لے آئی۔ ہمیں اتراکھنڈ کی ترقی کرنی ہے، مرکزی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہم نے خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیم شروع کی ہے – ‘نمو ڈرون دیدی’۔ اس سکیم کے تحت ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو ڈرون پائلٹ بننے میں مدد کے لیے لاکھوں روپے کے ڈرون دیے جا رہے ہیں۔ اس سے اتراکھنڈ میں ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو بھی فائدہ ہوگا۔اتراکھنڈ کی ترقی اور ریاست کو فائدہ پہنچانے والی مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ “اگر نیت ٹھیک ہے تو نتائج بھی ٹھیک ہوتے ہیں”۔پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس جو ایمرجنسی کی بات کرتی ہے، اسے جمہوریت میں کوئی بھروسہ نہیں ہے اور اس لیے وہ لوگوں کو مینڈیٹ کے خلاف اکسانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ملک کو عدم استحکام اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ 60 سال ملک پر حکومت کرنے والے 10 سال اقتدار سے باہر ہوتے ہی ملک کو آگ لگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت نے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے، لیکن کانگریس اپنے ‘شہزادے’ کو لانچ کرنے کی ناکام کوششیں کرتی رہتی ہے۔ جب مودی جی کہتے ہیں، “بدعنوانی کو ختم کرو۔ تو کانگریس کہتی ہے، ’’مودی کو مٹا دو اور گاندھی خاندان کو بچاؤ‘‘ کیا یہ صحیح ہے؟اتراکھنڈ میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں پر عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ ان پانچوں سیٹوں پر 2014 سے بی جے پی کا قبضہ ہے۔