سرینگر// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے مرکزی وزارت ریلوے سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں وندے بھارت ایکسپریس کے سٹاپ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سٹاپ جنوبی کشمیر کی رابطہ کاری اور ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
موصوف لیڈر نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں اونتی پورہ پلوامہ میں وندے بھارت ایکسپریس کے سٹاپ کے قیام کے لیے پرزور اپیل کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ اہم چیزوں جیسے اے آئی آئی ایم ایس، اونتی پورہ ایئر فیلڈ، ایک بڑی یونیورسٹی اور ایک صنعتیمرکز کا مسکن ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹاپ جنوبی کشمیر کی رابطہ کاری اور ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔
مسٹر پرہ نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا: ‘میں اشونی ویشنو جی اور وزارت ریلوے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پلوامہ کی اسٹریٹیجک اہمیت کو زیر نظر رکھیں’۔