غاصب صیہونی فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے، یمنی مزاحمتی فوج نے مقبوضہ تل ابیب کے مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، صنعاء اور دیگر یمنی شہروں پر حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بڑے پیمانے پر غاصب اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق، تل ابیب اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق م، غاصب صیہونی فوج نے یمنی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات کے تحت سائرن بجائے گئے ہیں۔
المیادین نے غاصب صیہونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں تل ابیب کے مرکز میں واقع ایک عمارت میں آگ لگی ہے۔
قابض صیہونی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔
مقامی ذرائعِ ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملوں میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ بعض ذرائع کے مطابق، 18 زخمی ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ طوفان الاقصٰی کے بعد سے ہی یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ، مسلسل غاصب اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔